Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاپتہ افراد کمیشن نے مارچ میں 27 افراد کا پتہ لگایا، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

Published

on

لاپتہ افراد کمیشن نے ماہانہ پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔

کمیشن رپورٹ  کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن نے مارچ 2024 میں 33 مقدمات نمٹائے، مارچ میں 27 لاپتہ افراد کا سراغ لگایا، 18 افراد گھروں کو واپس پہنچے،چھ مقدمات جبری گمشدگی  نہ ہونے پر نمٹائے گئے۔

سراغ لگائے گئے آٹھ افراد مختلف جیلوں جبکہ ایک حراستی مرکز میں ہے، مارچ میں جبری گمشدگی کے 18 نئے مقدمات موصول ہوئے۔

لاپتہ افراد کے2ہزار 302مقدمات زیر التواء ہیں۔لاپتہ افراد کمیشن کو یکم اپریل تک مجموعی طور پر 10185 مقدمات موصول ہوئے۔

لاپتہ افراد کمیشن یکم اپریل تک 7868 مقدمات نمٹا چکا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین