Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے جسٹس ریٹائرڈ ارشد شاہ کا نام فائنل

Published

on

خیبرپختونخوا کے نئے نگران وزیراعلیٰ کیلئے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔

نام پر اتفاق سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے درمیان مشاورت کے دوران ہوا۔

سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے جسٹس (ر) ارشد حسین کے نام پر اتفاق کی تصدیق کی۔

جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کا تعلق ہزارہ ڈویژن سے ہے،جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ پشاور ہائیکورٹ میں جج تعینات رہ چکے ہیں۔جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ  گلگت بلتستان کے چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلی اعظم خان کے انتقال کے بعد اب نگران وزیراعلی کی نامزدگی کے لیے آئینی سقم کو دور کرنے کی لئے خیبر پختونخوا کے گورنر نے آرٹیکل 224 کے تحت مسئلے  کا حل نکالا

ایڈووکیٹ جنرل نے گورنر خیبرپختونخوا کے نام خط میں انہیں قانونی مشاورت فراہم کی تھی۔ایڈووکیٹ جنرل نے گورنر کے خط کے جواب میں لکھا تھا کہ آئین کے خاموش ہونے کی وجہ سے آرٹیکل 224 کے تحت وضع کردہ طریق کار پر عمل کیا جائے، آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے حوالے سے قائد حزب اقتدار اور قائد حزب اختلاف مشاورت کریں۔

ایڈووکیٹ جنرل کی ایڈوائس پر  گورنر نے قائد حزب اقتدار اور قائد حزب اختلاف کو ملاقات کے لئے طلب کیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین