Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

قوم کو انتشار اور تقسیم کی سیاست سے آگے بڑھنے کے لیے شفا بخش رابطے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

Published

on

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم،نگران حکومت،الیکشن کمیشن،سیاسی جماعتوں اورجیتنے والے امیدواران کو مبارکباد دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ انتخابات عوام کے مینڈیٹ کا تعین کرنے کی مشق ہے،انتخابات اور جمہوریت پاکستان کے عوام کی خدمت کا ذریعہ ہیں،حق رائے دہی  کا آزادانہ استعمال جمہوریت کیلئے عزم کا ثبوت ہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ الیکشن میں محفوظ ماحول کی فراہمی پر قانون نافذ کرنے والے اہلکارقابل تحسین ہیں،میڈیا،سول سوسائٹی،انتظامیہ وار عدلیہ کے ارکان نے مشق کے کامیاب انعقاد کو ممکن بنایا،جمہوری قوتوں کی نمائندہ متحدہ حکومت متنوع سیاست  اور تکثیریت کو بہترطریقےسےپیش کرےگی،انتخابات اور جمہوریت پاکستان کے عوام کی خدمت کا ذریعہ ہیں،قوم کو انتشار اور پولرائزیشن کی سیاست سے آگے بڑھنے کیلئے شفا بخش رابطے کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پولرائزیشن اور انتشار 250 ملین آبادی والے ترقی پسند ملک کیلئے موزوں نہیں ہے،انتخابات جیتنےاور ہارنے کا مقابلہ نہیں،عوام کے مینڈیٹ کا تعین کرنے کی مشق ہے،سیاسی قیادت کو ذاتی مفادات سےبالاترہوکرعوامی خدمت کی کوششوں کو ہم آہنگ کرناچاہئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین