Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک سے اگلی نسلوں کو بے پناہ فائدہ ہوگا، آرمی چیف

Published

on

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کراچی میں نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک سلیکون کے دوسرے چیپٹر کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے منصوبے کو قومی اور سٹریٹجک اہمیت کا حامل منصوبہ قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ اس منصوبے سے ملک بالخصوص نوجوان اور آئندہ نسلوں کو بے پناہ فائدہ ہوگا۔

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے منصوبے کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی، آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا بھی دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کا دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے کراچی میں قائم نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک سلیکون کے دوسرے چیپٹر کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے منصوبے کو قومی اور سٹریٹجک اہمیت کا حامل منصوبہ قرار دیا، اور توقع ظاہر کہ اس منصوبے سے ملک بالخصوص نوجوان اور آئندہ نسلوں کو بے پناہ فائدہ ہوگا، یہ منصوبہ تکنیکی ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ قوم کو خودانحصاری کے حصول کے لئے ایک پلیٹ فارم پیش کر سکے گا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ائیروسپیس سائنس کے شعبے میں ایک اور سنگ میل کے حصول میں پاک فضائیہ، اس کی قیادت اور ہنر مند اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے منصوبے کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی، ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ایرو اسپیس، سائبر اور آئی ٹی کے شعبوں میں بہترین ادارہ ثابت ہوگا، جو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں ٹیکنالوجیز کے لئے ڈیزائن، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اور تخلیقی مراکز کا کام دے گا، انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے قومی سطح پر سماجی، اقتصادی، سیکیورٹی اور سائنسی فوائد کے حصول کے وژن کو آگے بڑھایا جاسکے گا۔

بعد ازاں آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا بھی دورہ کیا، جہاں کور کمانڈر کراچی نے آرمی چیف کا خیرمقدم کیا اور انہیں کور کی آپریشنل تیاریوں، تربیتی امور اور فوجیوں اور شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین