Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

قومی اسمبلی نے اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد مذمت منظور کر لی، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

Published

on

The Federal Capital Islamabad Local Government Bill 2024 passed by the National Assembly, the number of Union Council representatives was increased

قومی اسمبلی نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

قومی اسمبلی نے ایران میں سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے قرارداد لانے اور ایوان میں ارکان کو اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع دینے کے لئے وقفہ سوالات کی کارروائی معطل کر دی گئی۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر نے کہا کہ اجلاس شروع ہونے سے قبل سپیکر چیمبر میں حکومتی اتحاد اور دیگر جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں فلسطین کے سابق وزیراعظم اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے قرارداد لانے اور ارکان کی طرف سے اظہار خیال کرنے کے لیے مختص کیا گیا ہے، اسمبلی آج کا اجلاس صرف ایک نکاتی ایجنڈے پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن اور حکومتی اتحاد مل کر اس حوالے سے قرارداد کی منظوری دے تاکہ دنیا کو پاکستان کی طرف سے ایک مشترکہ پیغام جانا چاہیے، اسی تناظر میں یہ طے کیا گیا ہے کہ آج کے اجلاس میں صرف ایک نکاتی ایجنڈے پر بات ہوگی۔ وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت تحریک پیش کی کہ وقفہ سوالات کو موخر کیا جائے تاکہ ایوان میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے قرارداد لائی جا سکے۔ قومی اسمبلی نے تحریک کی منظوری دیدی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے معاملے پر قرارداد ایوان میں پیش کی، قراردار کے متن میں کہا گیا کہ اسرائیلی مظالم کی وجہ 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، یہ ایوان اسرائیلی مظالم کو مسترد کرتا ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان فلسطینی بھائیوں کی حمایت کا اظہار کرتا ہے، یہ ایوان اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتا ہے، ساتھ ہی یہ ایوان غزہ میں فی الفور سیز فائر کا مطالبہ کرتا ہے۔

بعدازاں قومی اسمبلی میں فلسطین سے متعلق قرار داد متفقہ طور پر منطور کرلی گئی جبکہ قومی اسمبلی کی منظور کردہ قرارداد میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین