Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے ساتھ میچ سے پہلے سٹیڈیم میں پریکٹس کا موقع نہیں ملے گا

Published

on

PCB central contracts likely to be finalized next week, 4 players expected to be demoted, sources

پاکستان ٹیم کو بھارت کیخلاف میچ سے قبل نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم نیویارک میں پریکٹس کا موقع نہیں مل سکے گا،نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم نیویارک میں آج جنوبی آفریقہ اور نیدرزلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف ٹاکرے سے قبل پریکٹس سیشن کانٹیاگ پارک میں کرے گی،گرین شرٹس کا پریکٹس سیشن مقامی وقت کے مطابق آج دوپہر ساڑھے 12 سے دن ساڑھے 3 بجے تک ہوگا۔

پاکستانی وقت کے مطابق پریکٹس سیشن آج رات ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا،پاکستان کرکٹ ٹیم جمعرات کی شب ڈیلاس سے نیویارک پہنچی تھی، جس کے بعد ٹیم نے جمعے کو آرام کیا تھا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا،نیویارک میں ہی پاکستان ٹیم 11 جون کو کینیڈا سے مقابلہ کرے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین