Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

کئی ماہ سے معاوضے کے منتظر قومی ہاکی کھلاڑیوں کو عید پر بھی کچھ نہ ملا

Published

on

قومی ہاکی کھلاڑیوں  عید سے پہلے تاحال معاوضوں کی  ادائیگی نہیں ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی ہاکی  کھلاڑیوں  کوپچھلے کئی ماہ کے واجبات ادا نہیں کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق قومی ہاکی کھلاڑیوں کو پچھلے کئی ایونٹ میں شرکت پر ڈیلی آلاؤنس نہیں دیا گیا۔

پچھلے سال اگست میں بھارت میں  کھیلے جانے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی کے واجبات ادا کرنے بھی باقی ہیں۔

کھلاڑیوں کو ایشین چیمپئنز ٹرافی کی  آدھی ادائیگی کی گئی جبکہ باقی واجبات کئی ماہ گزرنے کے بعد بھی ادا نہیں کیے جاسکے۔

ٹیم کیمپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس کی ادائیگیاں بھی نہیں کی گئیں۔

اومان میں کھیلے جانے والے اولمپکس کوالیفائر اور فائو سائڈ ورلڈکپ کے واجبات بھی ادا کرنا باقی ہیں۔

اولمپکس کوالیفائر اور فائو سائڈ ورلڈکپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس 150 ڈالر ادا کیے جانے تھے۔

دونوں ایونٹس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے واجبات 9 لاکھ روپے بنتے ہیں مگر تاحال صرف تین لاکھ روپے ہی ادا کیے جاسکے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کو ایشین گیمز کی ادائیگیاں کرنا بھی باقی ہیں۔

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی کئی ماہ سے ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔

قومی ہاکی پلیئرز کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی کی دونوں فیڈریشنوں کی جانب سے تاحال معاوضوں کی ادائیگی کے حوالے سے کوئی یقین دہانی نہیں کروائی گئی۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہماری وزیر اعظم پاکستان سے درخواست ہے کہ ہمارے معاوضوں کی ادائیگی کا کچھ کیا جائے تاکہ ہماری مشکلات کم ہوسکیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین