Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

قومی ادارہ صحت نے ہیضہ سے بچاؤ کی ایڈوائزری جاری کردی

بیماری سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ صابن اور پانی سے ہاتھ بار بار دھوئیں

Published

on

قومی ادارہ صحت نے اسہال (ہیضہ ) سے بچاؤ اوربروقت کنٹرول کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ۔۔ ایڈوائزری صحت کے متعلقہ اداروں کو جاری کی گئی ہے ۔ شدیداسہال (ہیضہ ) کی بیماری Vibrio cholerae کی وجہ سے آنت میں انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔

قومی ادارہ صحت کی ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی ممالک کی طرح پاکستان بھی ہیضے کی وبا کا شکار ہے اور ملک کے مختلف حصوں سے اس بیماری کےکیسز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، گرمیوں اور برسات کے موسم میں (مئی سے نومبر تک) اسہال (ہیضہ) کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہوتا ہے۔

ایڈوائزی میں مزید کہا گیا کہ ناقص حفظان صحت اور پینے کے صاف پانی کی کمی بھی مختلف علاقوں میں اس بیماری کے پھیلاؤ کے لئے سازگار حالات فراہم کرتی ہے۔اس بیماری سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ صابن اور پانی سے ہاتھ بار بار دھوئیں، خاص طور پر ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد، ڈائپر تبدیل کرنے کے بعد، اور کھانا تیار کرنے یا کھانے سے پہلے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین