Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ریٹائرمنٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں ،ابھی فیصلہ نہیں کیا،فواد عالم

Published

on

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے بیٹر فواد عالم نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کر دی،  نجی چینل کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں فواد عالم نے کہا کہ میں نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

گزشتہ چند  روز سے فواد عالم کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں اور کہا جا رہا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ لینے کے بعد امریکا چلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ فواد عالم نے 19 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین