Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Published

on

سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔عدالت عظمیٰ میں 58 ہزار 479 مقدمات فیصلوں کے منتظر ہیں۔ سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی 30 جون تک کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ہائی کورٹس کے فیصلوں کی خلاف 31944 اپیلیں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے فیصلے کی منتظر ہیں، ہائی کورٹس احکامات کیخلاف قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کی منتظر فوجداری اپیلوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
16 سے 30 جون کے درمیان زیر التواء 3324 جیل پٹیشنز میں سے ایک کا بھی فیصلہ نہ ہوسکا،16 سے 30 جون کے درمیان 473 مقدمات دائر ہوئے صرف 201 مقدمات نمٹائے جا سکے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین