Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مہنگائی کی مجموعی شرح 15.34 فیصد پر آگئی، ادارہ شماریات

Published

on

Inflation rate in Pakistan fell below 10% for the first time in 3 years

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.62 فیصد کی کمی ریکارڈ ہو ئی ،،مہنگائی کی مجموعی شرح 15.34 فیصد تک آگئی،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 24 اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 9 روپے سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ایک ہفتے میں پیاز فی کلو 9 روپے تک مہنگا ہوا،ایک ہفتے میں دال چنا 8 روپے تک اور لہسن 10 روپے تک فی کلو مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 15 روپے سے زیادہ مہنگا ہوا،ایک ہفتے میں آلو ، ٹوٹا باسمتی چاول گھی، نمک، مٹن اور بیف مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے سے زیادہ کی کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق فی درجن انڈے 3 روپے تک سستے ہوئے، 20 کلو آٹے کا تھیلے کی فی کلو قیمت میں 16 روپے تک کمی ہوئی،دال ماش کی فی کلو قیمت میں 3 روپے سے زیادہ کی کمی ہوئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین