Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پاکستان کی پہلی ایئرٹیکسی کے مالک کراچی ایئرپورٹ سے لاپتہ، نامعلوم افراد نے اغوا کیا، تھانے میں درخواست

Published

on

پاکستان میں پہلی ائیر ٹیکسی کے سربراہ عمران اسلم کراچی  ائیر پورٹ سے پراسرار طورپر لاپتہ ہوگئے۔

عمران اسلم کے لاپتہ ہونے کی درخواست ائیرپورٹ تھانے کو موصول ہوگئی۔

درخواست عمران اسلم کے مینیجر تصدق حسین کی جانب سے تھانے میں جمع کرائی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ سکائی ونگز کے چیف ایگزیکٹو عمران اسلم بدھ کی رات دس بجے سے لا پتہ ہیں۔

تھانے کو درخواست سکائی ونگز کے مینجر ایڈمنسٹریشن کی جانب سے دی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا کہ عمران اسلم کو جناح انٹرنیشنل یئرپورٹ پر واقع دفتر سے گھر واپس جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

مینجر ایڈمنسٹریشن تصدق گیلانی کی جانب سے درخواست میں اندراج مقدمہ کے ساتھ عمران اسلم کی فوری بازیابی کی درخواست کی گئی ہے۔پولیس نے واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں لیکن ابھی ایف آر درج نہیں ہوئی۔

عمران اسلم پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ افسر ہیں، پاکستان کے علاوہ وہ دبئی اور کینیڈا میں بھی ہوابازی سے متعلق کاروبار سے وابستہ ہیں۔

عمران اسلم نے ملک میں ہوابازی کے فروغ اور جدت کے لیے کام شروع کیا تھا اور وہ پاکستان کو ایئرٹیکسی کا حامل پہلا ملک بنانے والی شخصیت ہیں۔

عمران اسلم خان نے پاکستان میں ائیر ٹیکسی کے تجربے سے پہلے سیسنا اور پائپر ساختہ کم گنجائش والے جہازوں پر پاکستانی ٹرک آرٹ پینٹ کروایا،اور دنیا بھر میں ان جہازوں کے ذریعے پاکستان آرٹ کو متعارف کروایا۔

ٹرک آرٹ کے حامل جہاز کے ذریعے عمران اسلم خان کی ایوی ایشن کمپنی اسکائی ونگز نے کراچی سے موہنجودڑو کے درمیان پروازیں آپریٹ کیں۔

پاک بھارت فضائی معرکے 27 فروری سن 2020 کے انڈیا کے خلاف پاکستان ائیرفورس کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو عمران اسلم خان نے اپنے جہازوں کی باڈی پر تصویری شکل میں نمایاں کرکے پاک فضائیہ کے شاہینوں کے اس دندان شکن جواب کو نمایاں کیا۔

وہ پاکستان کے علاوہ دبئی اور کینیڈا میں ایوی ایشن انڈسٹری سے وابستہ ہیں،وہ پاکستان کے شعبہ ہوابازی میں نئی جدتوں کے حامی ہیں،جس کا عملی ثبوت ائیر ٹیکسی سروس ہے جبکہ وہ پاکستان میں چھوٹے ساخت کے جہازوں کی مینٹنس کے مربوط اور دنیا کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سسٹم کےلیے بھی سرگرم عمل ہیں۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین