Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی، انڈیکس سے 2081 پوائنٹس نکل گئے

Published

on

بجٹ میں ٹیکسز کی اطلاعات پر اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی۔مارکیٹ میں کاروبار آغاز پر 2081پوائنٹس نکل گئیے ،دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا۔

سٹاک مارکیٹ میں مارکیٹ میں مندی کے بعد معمولی ریکوری ہوئی،انڈیکس 1130 پوائنٹس کی کمی سے 72 ہزار 732 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے،مارکیٹ میں انڈیکس 71 ہزار 781 پوائنٹس کی کمی ترین سطح تک بھی ٹریڈ ہوا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ کئی روز سے مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ گذشتہ چار دنوں میں انڈیکس میں 2000 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور جمعے کے روز انڈیکس میں مزید 1800 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹاک مارکیٹ تجزیہ کار شہریار بٹ نے بتایا کہ گذشتہ کئی دنوں سے مندی دیکھی جا رہی ہے۔ اس ہفتے میں انڈیکس میں چار ہزار پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کی وجہ نئے بجٹ میں سٹاک مارکیٹ اور اس میں کاروبار پر ٹیکسوں کی اطلاعات ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایسی قیاس آرائیاں ہوئی ہیں جس میں سٹاک مارکیٹ میں کاروبار پر ’کیپٹل گین ٹیکس‘ اور کمپینوں کی جانب سے اپنے شیئر ہولڈرز کو دیے جانے والے منافع پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی اطلاعات ہیں۔

انھوں نے کہا ان خبروں کے مارکیٹ میں منفی رجحان کو جنم دیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کی جا رہی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 19 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین