Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی کے عوام ووٹ کی طاقت سے بھتہ خوری اور بوری بند لاشوں کی سیاست مسترد کر دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

Published

on

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ انتخابات میں 2 دن رہ گئے ہیں،  شہر اپنی سمت ک تعین کرچکا ہے، کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان آگے بڑھے گا، شہر میں طویل عرصے تک بھتہ خوری، بوری بند لاشوں کی سیاست ہوتی رہی،شہر کراچی ملک کی معیشت کو چلاتا ہے لیکن یہاں کے عوام کا استحصال کیا گیا، کراچی کے عوام اپنے ووٹ طاقت سے بھتہ خوری اور بوری بند لاشوں کی سیاست کو مسترد کردیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے حیدری نارتھ ناظم آباد میں کاروان ترازو کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم جاری ہے ، باران رحمت ان ظالم اور کرپٹ ٹولوں کی وجہ سے بار ان زحمت بن گئی، اقتدار پر مسلط مافیاؤں نے کراچی کے عوام کو بنیادی سہولیات میسر نہیں کی ،8 فروری کو کراچی کے عوام ترازو پر مہر لگا کر تمام مافیاوں کو مسترد کردیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور حکومت نے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگایا گیا ہے،آزاد امیدواروں کو بھی پارٹیوں کے حق میں بٹھایا جارہا ہے،کراچی والے جان لیں کہ جماعت اسلامی کے علاوہ کسی بھی پارٹی کو ووٹ دیں گے تو وڈیروں اور جاگیرداروں کے حق میں جائے گا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سپورٹرز کا ووٹ بھی صرف ترازو ہے،ہم اقتدار میں آنے کے بعد پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر بھی آواز اٹھائیں گے،پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی نہیں بلکہ پراپرٹی ہے جو وراثت اور وصیت پر چل رہی ہے،جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو فوج اور عوام کے درمیان دوریاں ختم کرسکتی ہے،جماعت اسلامی ہی کراچی کے عوام کے لیے امید کی کرن ہے۔

Continue Reading
2 Comments

2 Comments

  1. StephenFal

    جون 29, 2024 at 10:10 صبح

    medicine in mexico pharmacies: mexico pharmacies prescription drugs – mexican pharmacy

  2. Donaldtof

    جون 29, 2024 at 2:03 شام

    mexican mail order pharmacies
    http://cmqpharma.com/# buying from online mexican pharmacy
    medicine in mexico pharmacies

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین