تازہ ترین
ذاتی معالج نے بشریٰ بی بی کو زہر دیے جانے کی تردید کردی
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سے آج صبح ملاقات ہوئی، ان کا معائنہ کیا ہے، ان کو زہر دینے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیے جانے کے اس وقت کوئی شواہد نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دینے سے متعلق کوئی ٹیسٹ نہیں کر رہے، اس وقت بشریٰ بی بی کو ایسے کسی مسئلے کی تصدیق نہیں ہوئی۔
ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا ہے کہ بہتر ہو گا کہ چیک کیا جائے کہ کوئی سنجیدہ مسئلہ تو نہیں، بشریٰ بی بی کی طبیعت 2 ماہ پہلے کھانے کے بعد خراب ہوئی تھی۔
ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے معدے میں ابھی بھی جلن ہے، دو ماہ پہلے اگر کچھ تھا تو میں نے نہیں دیکھا ،اس وقت طبیعت بہتر ہے۔
ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ اگر ماضی میں کچھ ہوا تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا،اس وقت فوڈ پوائزنگ کے کوئی اثرات نہیں۔