Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کا حلف نہ لینے پر پشاور ہائیکورٹ نے سپیکر پختونخوا اسمبلی سے جواب طلب کر لیا

Published

on

پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف نہ لینے کے معاملے پر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی سے جواب طلب کرلیا، سپیکر کے وکیل نے بھی جواب جمع کرانے کیلئے کل تک کیلئے وقت مانگ لیا۔

پشاورہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کےلئے دائر درخواستوں کی سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی، وکیل سپیکر صوبائی اسمبلی علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسمبلی کو کل طلب کیا ہے،درخواست گزاروں نے الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کیا ہے اور یہاں بھی آگئے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر مومند نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر ممبران کا نوٹیفکشن جاری کیا ہے، نوٹیفکیشن کے بعد بدنیتی پر حلف نہ لینا آئین کی خلاف ورزی ہے، ایسے کیسز میں عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر نے حلف نہیں لیا تو عدالت نے سپیکر کو حلف لینے کا کہا،ایک آئینی عہدیدار ممبران سے حلف نہ لیکر اپنی آئینی ذمہ داری ادا نہیں کررہا۔

سپیکر کے وکیل علی عظیم ایڈووکیٹ نے استدعا کی ہے کہ انہوں نے ابھی سپیکر سے وکالت نامہ دستخط نہیں کرایا ، جواب اور وکالت نامہ دونوں کل جمع کردونگا، عدالت سپیکر خیبرپختونخوا سمبلی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی ۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین