Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

انتخابی نشان کی بحالی کے لیے تحریک انصاف کی درخواست سپریم کورٹ میں دس جنوری کو سماعت کے لیے مقرر

Published

on

تحریک انصاف کی بلے کے نشان کے لئے درخواست سپریم کورٹ میں 10 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل حامد خان سے پوچھا، کیا آپ کی درخواست کل مقرر کردیں۔ جس پر وکیل حامد خان نے کہا، ہماری ترجیح آج ہے، نہیں تو پھر پرسوں لگا دیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وکلاء بیرسٹر گوہر اورحامد خان نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی اور درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی۔

پی ٹی آئی کے وکلا نے استدعا کی کہ یہ اہم نوعیت کا مقدمہ ہے، فوری طور پر سماعت کی جائے۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کی درخواست منظور کرلی اور حکم امتناع واپس لے لیا۔ اور عالت نے الیکشن کمیشن کا 22 دسمبرکا فیصلہ بحال کردیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین