Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پی آئی کی نجکاری کا منصوبہ ٹھپ، نئی منتخب حکومت پر فیصلہ چھوڑ دیا جائے، وزارت خزانہ کی تجویز

Published

on

پی آئی اے کی نجکاری کا منصوبہ ایک بار پھر التوا کا شکار  ہو گیا ،نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کو جنوری 2024  تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔

ذرائع کا کہناہے کہ اب نو منتخب حکومت ہی  پی آئی اے کی نجکاری کا  فیصلہ کرے گی،حتمی فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

نجکاری کمیشن نے ایک بین الاقوامی مالیاتی مشیر کا تقرر بھی کیا،بین الاقوامی مالیاتی مشیر نے 27 دسمبر کو اپنی رپورٹ پیش کی،رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی دو حصوں میں تقسیم کی جانی تھی۔

مالیاتی مشیر کی رپورٹ کے مطابق ایک کور کمپنی جس کی نجکاری کی جانی تھی،ایک ہولڈنگ کمپنی جس میں پی آئی اے کے تمام قرضہ جات کو منتقل کیا جانا تھا، نجکاری کمیشن وزارت خزانہ اور وزارت ہوا بازی نے کئی بار رپورٹ نگراں وزیر اعظم کو پیش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ 261 ارب روپے کی ہولڈنگ کمپنی کی منتقلی پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکی،وزارت خزانہ کے افسران اور مشیر نے اس عمل کو اگلی منتخب حکومت پر چھوڑنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نو منتخب حکومت ہی اب پی آئی اے کی نجکاری کا ہی فیصلہ کرے گی،وزارت خزانہ اور بینکوں کے درمیان 261 ارب روپے کی منتقلی کے طریقہ کار پر بھی مذاکرات بے نیتجہ رہے۔

حکومتی حلقوں نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق اچانک خاموشی اختیار کرلی ہے،پی آئی اے کی نجکاری کے دوران فیصلہ سازی نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین