پاکستان
پولیو وائرس ختم نہ ہوا، پاکستان پر عائد سفری پابندیوں میں 3 ماہ توسیع
پاکستان میں پولیو وائرس کا خاتمہ نہ ہوسکا،عالمی ادارہ صحت نے پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او ایمرجنسی کمیٹی برائے پولیو نے پاکستان پر پولیو کے باعث عائد سفری پابندیوں میں تین ماہ کی توسیع کی سفارش کی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے پاکستان اور افغانستان کو پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤ کے ذمہ دار قرارد دیا۔
ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغانستان کے مابین پولیو وائرس کی منتقلی جاری ہے،پاکستانی سیوریج میں پولیو کے پھیلاؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ کراچی، پشاور، کوئٹہ بلاک پولیو وائرس کے گڑھ ہیں، افغانستان میں پولیو ویکسین سے محروم بچے پاکستان کیلئے خطرہ ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ رواں سال جون تک 175 ملین پاک افغان بچوں کی ویکسینیشن ہو گی،پاکستان سے مہاجرین انخلا سے پولیو افغانستان منتقل ہوا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان سے واپس جانے والے افغان مہاجرین سے پولیو پھیل رہا ہے،پاک افغان کراسنگ پوائنٹس پر پولیو ویکسینیشن بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ جنوبی خیبرپختونخوا میں بچوں تک پولیو ویکسین کی رسائی اہم ہے،پاکستان کی پولیو بارے سرویلنس مزید تین ماہ جاری رہے گی۔
ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں کی پولیو ویکسینیشن لازم ہو گی،ڈبلیو ایچ او 3 ماہ بعد انسداد پولیو کیلئے پاکستانی اقدامات جائزہ لے گا۔
پاکستان پر پولیو کی وجہ سے سفری پابندیاں مئی 2014 میں عائد ہوئی تھیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی