Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

Published

on

نیپرا اتھارٹی نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ہے،،فیصلے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں میں ہوگا۔

نیپرا اتھارٹی کی جانب سے مارچ کیلئئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا ہے،، فیصلے کے مطابق مارچ کے لئے بجلی کی قیمتوں میں دو روپے تراسی پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔۔ جو رواں ماہ کے بلوں میں وصول کی جائیں گی۔

نیپرا فیصلے سے بجلی صارفین کو ایک ماہ میں چھبیس ارب روپے اضافی ادا کرنا ہونگے،، نیپرا اتھارٹی کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

اس سے قبل فروری کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا اتھارٹی نے چار روپے بانوے پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین