Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبہ سے ملاقات اور مدد کی ہدایت

Published

on

Terrorism will be crushed in the entire country including Balochistan, Khyber Pakhtunkhwa, Prime Minister

وزیراعظم شہبازشریف نے کرغزستان میں پاکستان اوردیگر ممالک کے طلبہ پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیاہے۔وزیراعظم نے کرغیزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی زیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے۔

وزیرِ اعظم نے کرغیزستان میں حالیہ صورتحال میں پاکستانی طلباء کو ہر قسم کی مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے پاکستانی سفیر سے کہاکہ وہ خود ہاسٹلز کا دورہ کرکے طلباء سے ملاقات کریں ۔پاکستانی سفیر نے وزیرِ اعظم کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، سفارتخانہ زخمی طلباء کی معاونت کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے پاکستانی سفیر کوتاکید کو طلباء کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔ وزیراعظم کی طلبہ کے والدین کو بر وقت معلومات فراہم کرتے رہنے کی بھی ہدایت کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین