Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وزیراعظم نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بندش اور خرابی کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کردی

Published

on

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے متعلق اجلاس ہوا ۔وزیراعظم کو منصوبے کی بندش کی وجوہات کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی۔وزیراعظم نے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں وزارت توانائی اور آبی وسائل کے وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی،وزیراعظم کو منصوبے کی بندش کی وجوہات پر ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی، اجلاس میں ٹیل رس ٹنل کی خرابی پر ماہرین کی رپورٹ آنے میں تاخیر کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے منصوبے کی بندش پر ایک بار پھر اظہار تشویش کیا اور وزیراعظم نے ذمہ داروں کے براہ راست تعین اور کارروائی کرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم نے کہا کہ تعمیراتی کمپنی یا ڈیزائنر جو بھی ذمہ دار ہے ایکشن لیا جائے۔

وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران تھرڈ پارٹی آڈٹ سے انکوائری کرانے کی مخالفت کی گئی، وزیراعظم نے ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا بھی عندیہ دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے میں دوسری خرابی ہے،پہلی بار 2022 میں خرابی آئی،منصوبے کے ڈیزائن میں خرابی اورتعمیر میں نقائص سامنے آئے،جہاں کنکریٹ کی فلنگ ہونی چاہئے تھی وہاں مٹی سے بھرائی کی گئی۔۔

وزیراعظم نے کہا کہ اربوں ڈالرز لگانے کے باوجودڈیزائن میں خرابی آنا بدقسمتی ہے، این جے ایچ پی پی کا معاملہ چائنہ انرجی اور چائنہ گیزوبا گروپ کے سامنے اٹھایا،منصوبے کو جلد آپریشنل کرنے کیلئے خرابی دور کرنے پر بات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ میری یا واپڈا کی بات نہیں،اس سے پاکستان کے عوام کی قسمت جڑی ہے،منصوبہ 500 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے تعمیر کیا گیا،نقائص کی وجہ سے کئی سال کی تاخیر ہوئی،مکمل یا جزوی طور پر بند بھی رہا۔

اجلاس میں سابق سیکرٹری شاہد خان،سیکرٹری آبی وسائل سید علی مرتضیٰ پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی، 2رکنی کمیٹی کو منصوبے کے نقائص کی تحقیقات کرے گی۔
وزیراعظم کو پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق رواں سال مئی کے پہلے ہفتے سے منصوبہ بند ہے،969میگاواٹ کا منصوبہ بند ہونےسے پن بجلی کی پیداوار تخمینےسے کم رہی،این جے ایچ پی پی کی بندش کے مالی اثرات کا تخمینہ 55 ارب روپے سالانہ ہے۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. top888casino

    جولائی 15, 2024 at 8:38 شام

    Its like you read my mind You appear to know so much about this like you wrote the book in it or something I think that you can do with a few pics to drive the message home a little bit but instead of that this is excellent blog A fantastic read Ill certainly be back

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین