Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پولیو کے نئے کیسز رپورٹ ہونے پر وزیراعظم کا اظہار تشویش، ہنگامی پلان کی تیاری کی ہدایت

Published

on

Those who are being court-martialed should be asked why they mislead the parliament on negotiations with the Taliban. Anwar Haq Kakar

نگران وزیراعظم کی صدارت میں انسداد پولیو ٹاسک فورس کا جائزہ اجلاس ہوا۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے حالیہ رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ لمحہ فکریہ ہےکہ دنیاسےپولیوکاخاتمہ ہوچکالیکن پاکستان اورافغانستان میں اب بھی موجودہے،انسدادپولیو کے حوالےسے اگلےسال کا ہنگامی پلان تیار کیا جائے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ انسداد پولیوکیلئے عالمی برادری اور ترقیاتی شراکت داروں کے کردارکوسراہتے ہیں،کاپ 28کےدوران بل گیٹس سے پولیو خاتمےمیں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ علماء،اساتذہ،والدین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزکوانسدادپولیو آگہی مہم میں شامل کیا جائے، انسدادپولیو مہم کےدوران پولیوورکرزکی سکیورٹی فول پروف بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین