تازہ ترین
وزیراعظم نے سپلائی چین اور قیمتوں سے متعلق امور پر 18 رکنی کمیٹی بنادی، وفاقی وزیر رانا تنویر سربراہ ہوں گے
وزیراعظم نے سپلائی چین اور قیمتوں سے متعلق امور پر کمیٹی قائم کر دی ،،کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین کریں گے،18 رکنی کمیٹی میں قومی اسمبلی کے 15 ارکان بھی شامل ہیں۔
رانا تنویر کا کہنا ہے کہ کمیٹی چار ہفتے کے اندر اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی،کمیٹی سپلائی چین سمیت بے ضابطگیوں اور بلیک مارکیٹنگ کا جائزہ لے گی۔
رانا تنویر کا کہنا ہے کہ کمیٹی سیکرٹریٹ فوڈ سیکیورٹی کی وزارت میں قائم کیا جائے گا،کمیٹی سپلائی چین سمیت بے ضابطگیوں اور بلیک مارکیٹنگ کا جائزہ لے گی۔
رانا تنویر نے کہا کہ کمیٹی بے ضابطگیوں کے کنٹرول کیلیے سفارشات مرتب کرے گی،کمیٹی سبسڈی کی فراہمی کی موجودہ نظام کا بھی تفصیلی جائزہ لے گی۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ کمیٹی کسانوں کو براہ راست سبسڈی فراہم کرنے کے نظام پر بھی سفارشات دے گی،کمیٹی گیس کی قیمتوں کے حوالے سے اصلاحات کے اثرات کا بھی جائزہ لے گی۔