Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

سائیکل پر دفتر جانے والے ہالینڈ کے وزیراعظم نے سیاست چھوڑ دی

Published

on

ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹ نے سیاسی پناہ کی پالیسیوں کے حوالے اختلافات کی وجہ سے مخلوط حکومت ختم ہونے پر سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا، مارک روٹ 13 برس سے اقتدار میں تھے اور یورپ میں طویل عرصہ حکمرانی کرنے والے لیڈر ہیں۔

مارک روٹ اس وقت نگران حکومت کے سربراہ ہیں اور نومبر میں عام انتخابات ہونا ہیں،مارک روٹ نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ وہ 5 بار وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہیں ہوں گے اور الیکشن کے بعد سیاست ترک کر دیں گے۔

مارک روٹ چار جماعتی اتحاد کے وزیراعظم تھے لیکن امیگریشن پالیسیوں پر اتحاد کا شیرازہ بکھر گیا۔ مارک روٹ کی اتحادی جماعت وی وی ڈی سیاسی پناہ لینے والوں کی تعداد محدود کرنا چاہتی تھی۔

مارک روٹ نے کہا کہ الیکشن کے بعد نئی کابینہ چارج سنبھال لےگی، پارٹی اور پارلیمانی لیڈروں کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے، یہ ذاتی فیصلہ ہے جس کا پچھلے ہفتے ہونے والی پیشرفت سے تعلق نہیں۔

مارک روٹ کے خلاف دو اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد بھی جمع کرا رکھی ہے اور اس پر ووٹنگ ہونا باقی ہے، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو کامیابی کے لیے مارک روٹ کی اتحادی جماعتوں میں سے کسی ایک کی حمایت درکار ہے۔

مارک روٹ 2010 سے وزیراعظم ہیں اور ہر سیاسی سکینڈل سے ساکھ کو نقصان سے بچا کر نکلتے آئے ہیں۔ اپنے پیشرو وزرا اعظم کے برعکس وہ سادہ زندگی گزارتے رہے اور دفتر بھی سائیکل پر جاتے رہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین