Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وزیراعظم چین کے سفارتخانے پہنچ گئے، چینی شہریوں پر حملے میں ملوث عناصر کے کارروائی کی یقین دہانی

Published

on

شانگلہ میں خودکش حملے میں 5 چینی شہریوں ی ہلاکت کے بعد وزیراعظم شہبازشریف چینی سفارتخانے پہنچے، وزیراعظم کے ساتھ وزیرخارجہ اسحاق ڈار،وزیراطلاعات عطاتارڑ اور وزیرداخلہ محسن نقوی تھے،

وزیراعظم شہبازشریف نے چینی سفیر سے ملاقات کی اوردہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی  چینی باشندوں کی ہلاکت پر چینی سفیر سے اظہارتعزیت کیا اورملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم نے چینی صدر اور چینی وزیراعظم کیلئے واقعہ کے حوالےسے تعزیتی پیغام دیا، وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،سی پیک کے دشمنوں نے ایک بار پھر بزدلانہ  سازش کی،دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک اس کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

چینی سفیر نے وزیراعظم شہبازشریف کی سفارتخانے آمد،واقعہ کی تحقیقات پر شکریہ ادا کیا، چینی سفیرنے وزیراعظم شہبازشریف کےپاک چین دوستی کے حوالےسےعزم کی بھی تعریف کی۔

اس سے پہلے وفاقی  وزیرداخلہ محسن نقوی دھماکے کے فوری بعد چینی سفارت خانے پہنچے تھے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر  سے ملاقات کر کے دھماکےکی تمام تفصیلات اورہلاکتوں سےمتعلق آگاہ کیاتھا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے جائے وقوعہ پر جاری ریسکیو آپریشن سے بھی چینی سفیر کو  آگاہ کیا تھا۔

وزیر داخلہ نے چینی سفیر کو یقین دہانی کرائی کہ واقعہ کی جامع تحقیقات یقینی بناکرملوث عناصرسے آہنی ہاتھوں سےنمٹیں گے،پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے،پاکستان اور چین کےعظیم دو طرفہ تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین