Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

بزنس

وزیراعظم نے بینک کے کیش نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی

Published

on

وزیراعظم نے بینکوں سے کیش نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی، ذرائع کے مطابق ایف بی ار نے نان فائلزر کے لیے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکلوانے پر ٹیکس صفر اعشاریہ چھ فیصد سے صفر اعشاریہ 9فیصد کرنے کی تجویز دی تھی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی ار نے نان فائلرز سے 20 ارب روپے جمع کرنے کا پلان تیار کیا تھا،رواں مالی سال میں نان فائلرز پر بینکوں سے 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر 6۔0 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہے،ایف بی ار حکام نے ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق وزیراعظم کی ہدایات آئی ایم ایف حکام کو بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم بجٹ سے قبل آئی ایم ایف حکام سے ٹیکس تجاویز پر بات چیت بھی کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین