Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وزیراعظم کا فیصلہ نظرانداز؟ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی

Published

on

یوم آزادی پر عوام کے لیے تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا، لیکن اس کے باوجود پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچھی خاصی کمی کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی ہدایت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور معاشی استحکام آیا ہے۔

وزیراعظم کے اعلان میں حیران کن امر یہ تھا کہ حکومت کی جانب سے توقع سے زائد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔

تاہم یہ حیرانی عارضی ثابت ہوئی اور اس اعلان پر وضاحتیں آنا شروع ہوگئیں۔

وزارت خزانہ کے پٹرولیم ڈویژن نے مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تو ان میں کی گئی کمی معمولی سی تھی۔

وزرات خزانہ نے اس اعلان کے برعکس آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا جو نوٹیفیکیشن جاری کیا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کی گئی۔ ہے جس کے بعد نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے ہوگئی۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے کمی کی گئی اور نئی قیمت 270 روپے 22 پیسے ہوگئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین