پاکستان

عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں ریٹرننگ افسروں کی تربیت کا عمل شروع

Published

on

عام انتخابات 2024 کے لیے ملک بھر میں ڈی آر او اور آراوز کی ٹریننگ کا عمل شروع ہوگیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹریننگ 19 دسمبر 2023 تک مکمل کر لی جائےگی۔۔ الیکشن کمیشن کے سینئر افسران ٹریننگ دے رہے ہیں۔۔

ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کی تیاریاں جاری ہے۔۔۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ پھر سے ملک بھر میں شروع کر دی گئی ہے۔ مجموعی طور پر 859 ریٹرننگ آفیسرز اور 144 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کو ٹریننگ دی جارہی  ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کا عمل 19 دسمبر 2023 تک مکمل کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب عام انتخابات کے حوالے سے اسلام آباد کے سرکاری اداروں کےافسران اور آفیشلز کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈی آر او اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر چھٹیوں پر پابندی عائد کی ہے۔

ڈی آر او کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کے افسران اور ملازمین اسلام آباد چھوڑ کرنہ جائیں۔الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ایف ڈی ای کے آفیشلز اسلام آباد میں رہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version