Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

عام انتخابات کے لیے مجوزہ تاریخ سامنے آ گئی

Published

on

الیکشن کمیشن کی طرف سے 28 جنوری کو پول ڈے مقرر کئے جانے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کا شیڈول 30 نومبر کو جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق 28 جنوری کی تاریخ  مقرر کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کی طرف سے 28 جنوری کو پول ڈے مقرر کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 28جنوری کو چھٹی اور زیادہ ٹرن آوٹ کے کی توقع پر یہ تاریخ تجویز کی گئی، الیکشن کمیشن عام انتخابات کا شیڈول 30 نومبر کو جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن حتمی حلقہ بندیوں کے ساتھ انتخابی شیڈول جاری کریگا، حتمی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن 30 نومبر کو جاری ہوگا، عام انتخابات 28 جنوری بروز اتوار کرانے کی تجویز الیکشن کمیشن دیدی گئی۔

ذرائع نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی تیاریاں تیز کردیں۔حلقہ بندیوں سے متعلق حتمی فہرست جلد شائع کر دی جائے گی،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کو 2 دن بعد تحریری طور پر آگاہ کر دےگا۔

حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے مجوزہ تاریخ پرانتخابات کرانےکی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین