Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے امکانات روشن، برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے وفد کی یکم اگست کو آمد

Published

on

پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی میں پیش رفت،برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ(ڈی ایف ٹی)کا اعلی سطح کا وفد یکم اگست کوپاکستان پہنچےگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ پروازوں کے تناظرمیں برطانوی ڈی ایف ٹی کا وفد ایوی ایشن سیکیورٹی کے سربراہ پیٹرروبن سن کی سربراہی میں پاکستان آئےگا۔

برطانوی وفد پاکستانی ہوائی اڈوں سے برطانیہ جانے والی پروازوں کے انتظامات اور سیکیورٹی سے متعلق  جائزہ لےگا،برطانوی ٹیم ائیرپورٹس پرمسافروں کی چیک ان،سیکورٹی سرچ،امیگریشن اوربورڈنگ سمیت متفرق مراحل کا جائزہ لے گی۔

غیرملکی ٹیم برطانیہ کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحفے میں دی گئی 2جدید ٹیکنالوجی سے لیس مشینوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لے گی۔

برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم 4 اگست تک پاکستان کے دورے پر رہے گی،برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ ڈی ایف ٹی ٹیم نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دورہ پاکستان سے آگاہ کردیا۔

برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کی رپورٹ کے بعد پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کا امکان ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین