پاکستان
پنجاب حکومت نے خواجہ سراؤں کے لیے ایک ارب روپے مختص کر دیے
خواجہ سراؤں کو روزگار کی فراہمی کے لیے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تح تربیت دی جائے گی
خواجہ سراؤں کی بھی سنی گئی،پنجاب حکومت نے بجٹ 2024-25 میں خواجہ سراؤں کیلئے ایک ارب روپے مختص کر دیے،خواجہ سراؤں کو روزگار کی فراہمی کے لیے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت روزگار کے لیے تربیت دی جائے گی,،رواں مالی سال میں ابتدائی طور پر 50 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
آئندہ سال میں مزید 50 کروڑ روپے خواجہ سراوں کی ٹیکنیکل سکلز پر خرچ ہوں گے،تاریخ میں پہلی بار اتنی مالیت کا بجٹ خواجہ سراؤں کے لیے مختص کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل خواجہ سراؤں کے لیے ترقیاتی بجٹ میں کوئی ایسی سکیم نہیں رکھی گئی۔