Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پنجاب حکومت نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کردی

Published

on

پنجاب حکومت نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا معطل کردی، نگران پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی سزا معطلی کی منظوری دی۔نوازشریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلےکی روشنی میں درخواست دی تھی۔

نواز شریف آج اسلام آباد ہائیکورٹ اور احتساب عدالت میں پیش ہو رہے ہیں،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کو پیشی کے لیے ایک سے ڈیڑھ بجے کا وقت دیا ہے۔نواز شریف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ باقی روٹین کے کیس سن لیں، ہمیں وقت دیا جائے۔

دوسری جانب نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح نے احتساب عدالت میں 3 درخواستیں دائر کی ہیں، توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضم شدہ پراپرٹی بحال کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کا پلیڈر مقرر کیا جائے۔عدالت میں نواز شریف کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کے لیے وفاقی پولیس نے خصوصی سیکیورٹی فراہم کی ہے۔

ذرائع کے مطابق خصوصی سیکیورٹی میں 3 اسپیشل پولیس وین بھی شامل ہیں، اے ٹی ایس اہلکاروں کا اسپیشل دستہ بھی نواز شریف کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کا خصوصی اسکواڈ نواز شریف کے ساتھ سکیورٹی ڈیوٹی دے گا، ان کو پہلے ہی سابق وزیرِ اعظم کی سیکیورٹی دی جاچکی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین