Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

قیمتی ترین زیورات کی نیلامی، الزبتھ ٹیلر جیولری کا ریکارڈ بھی ٹوٹ جائے گا

Published

on

دنیا کی قیمتی ترین جیولری کلیکشن مئی اور نومبر میں نیلامی کے لیے پیش کی جا رہی ہے جو ماضی کے ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔ دو ہزار گیارہ میں الزبتھ ٹیلر کے زیورات ایک سو سولہ ملین ڈالر میں فرواخت ہوئے تھے جو زیورات کی نیلامی مہنگی ترین نیلامی کا ریکارڈ ہے۔

دنیا کے قیمتی ترین سات سو زیورات آسٹریا کی ہیڈی ہارٹن کی ملکیت ہیں جوآرٹ کلیکٹر بھی تھیں۔ یہ زیورات ایک سو پچاس ملین ڈالر سے زیادہ میں نیلام ہونے کی توقع ہے۔آکشن ہاؤس کرسٹیز کے مطابق نیلامی فور سیزن ہوٹل جنیوا میں ہوگی۔

کرسٹیز کے مطابق زیورات کی یہ کلیکشن اب تک نیلام کئے ھئے زیورات سے زیادہ قیمتی کلیکشن ہے۔نیلامی کے لیے پیش کئے جانے والے زیورات میں نوے قیراط کا ہیرے کا نیکلس ہے۔ ہیرے اور روبی جڑی انگوٹھی بھی ان میں شامل ہے۔

نیلامی کی رقم ہیڈی ہارٹن کی قئم کردہ فاؤنڈیشن کے زیرانتظام میوزیم، میڈیکل ریسرچ اور بچوں کی بہبود پر خرچ ہوگی۔

ہیڈی ہارٹن جب پچھلے سال جون فوت ہوئیں تو وہ تین ارب ڈالر اثاثوں کی مالک تھیں، ایک ارب ڈالر انہیں اپنے شوہر سے وراثت میں ملے تھے۔آکشن ہاؤس کے مطابق ہیڈی ہارٹن کا آرٹ کیلیکشن اور زیورات کا شوق شادی کے بعد زیادہ بڑھا تھا۔ ان کے جمع کئے گئے آرٹ کے کئی نادر نمونے ان کے گھر میں قائم میوزیم میں رکھے گئے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین