پاکستان

روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ، ڈالر 280.65 روپے کا ہو گیا

Published

on

روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ایک روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280.65 روپے کی سطح تک آ گئی ہے۔

پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں گذشتہ ایک ماہ سے اپنی قدر میں اضافہ کر رہی ہے۔ گذشتہ ماہ پانچ ستمبر کو ڈالر کی انٹربینک قیمت 307.10 روپے کی سطح تک پہنچ گئی تھی جو ملکی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح تھی۔

تاہم اس کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ شروع ہوا جس کی وجہ ڈالر کی سمگلنگ ، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن اور ایکسچینج کمپنیوں کے ضوابط میں متعارف کی گئی ترامیم ہیں۔

گذشتہ ایک ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 26 روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version