Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے امکانات، نئی دہلی جانے سے پہلے چند گھنٹے اسلام آباد میں قیام کر سکتے ہیں، سفارتی ذرائع

Published

on

سعودی ولی عہد  محمد بن سلمان کا ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان ہے, سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کا ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا مختصر دورہ کر سکتے ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں پاکستان جبکہ دوسرے مرحلے میں بھارت روانہ ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے 10 ستمبر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے،سعودی ولی عہد کا ممکنہ دورہ پاکستان 4 سے 6 گھنٹوں کا ہوگا،چند گھنٹے پاکستان میں قیام کے بعد سعودی ولی عہد بھارت روانہ ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان اٹھارویں جی 20 سربراہ اجلاس کے بعد بھارت پہنچیں گے۔ اٹھارواں جی 20 سربراہ اجلاس 9-10 ستمبر کو دہلی میں ہوگا،محمد بن سلمان 11 ستمبر کو بھارت پہنچیں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان میں محمد بن سلمان کی نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کریں گے، مسلح افواج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے سعودی ولی عہد کی ملاقات متوقع ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں پاک سعودی عرب تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جاے گا، ملاقاتوں میں دفاعی تعلقات کے فروغ,  مشترکہ مسلح دفاعی مشقوں پر بات چیت ہو گی،سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین