پاکستان
رواں سال کا دوسرا اورآخری سورج گرہن ہفتے کو ہوگا
رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا، سورج گرہن کو رنگ آف فائرکا نام دیاگیا ہے،دوران گرہن چاند،سورج سے چھوٹادکھائی دے گا،چاند اپنے کم حجم کی وجہ سے سورج کو مکمل طورپرچھپا نہیں پائےگا،جس کے سبب اس کا بیرونی حصہ ایسے دکھائی دے گا،جیسے کوئی چھلا ہو۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکےگا،البتہ جنوب مغربی میکسیکو،وسطی امریکا کے مختلف ممالک،وسطی کولمبیا اورشمالی برازیل میں دکھائی دےگا۔
،14۔اکتوبرکوسورج کوگرہن کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 4 منٹ پر ہوگا، سورج کو مکمل گرہن 10بجکر 59 منٹ پر لگے گا،سورج گرہن 15 اکتوبر کی شب 1 بج کر 55 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔