Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

قرض کی دوسری قسط، آئی ایم ایف کا جائزہ مشن اکتوبر کے آخری ہفتے میں پاکستان آئے گا

Published

on

آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی معاہدے کی دوسری قسط کے لیے مذاکرات کا آغاز اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہوگا۔ دوسری قسط کے تحت پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

سابق حکومت نے ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے ایک اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت تین ارب ڈالر قرض کا معاہدہ کیا تھا۔ اس ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو فوری طور پر 1.1 ارب ڈالر مل گئے تھے جس سے ملک پر منڈلاتا ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا تھا۔

سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی تحت پاکستان کو دوسری قسط 70 کروڑ ڈالر کی ملنا ہے، اس کے لیے عالمی مالیاتی ادارہ معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا، جائزہ مشن کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو دوسری قسط مل سکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد اکتوبر کے آخری ہفتے میں پاکستان آئے گا،آئی ایم ایف کو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں معاشی کارکردگی بارے آگاہ کیا جائے گا،رواں مالی سال جولائی تا ستمبر محصولات کا ڈیٹا بھی پیش کیا جائے گا۔

ایف بی آر کی طرف سے ریکارڈ محصولات وصولی کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ جائزہ مشن کامیاب رہے گا اور پاکستان کو دوسری قسط مل جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین