Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

خط لکھنے والے ججز کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے، اوپن کورٹ انکوائری کی جائے، پی ٹی آئی

Published

on

‏چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ جن ججز نے خط لکھے، اُن کی جان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کی انکوائری سپریم کورٹ میں اوپن سماعت کے ذریعے کی جائے۔ ججز کے لیٹر کے بعد عمران خان سے متعلق تمام فیصلوں کی قانونی حیثیت ختم ہوگئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پر پریس کانفرنس کرتے ہوئےچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا ججز کے لیٹر کے بعد عمران خان سے متعلق تمام فیصلوں کی  قانونی حیثیت ختم ہوگئی۔ جن ججز نے خط لکھے ان کی جان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا اس معاملے کی انکوائری سپریم کورٹ میں اوپن سماعت کے ذریعے کی جائے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان نے کہا کہ کل چھ ججز نے جو لیٹر لکھا یہ موجودہ سسٹم کے خلاف ایک چارج شیٹ ہے جس میں واضح لکھا ہے کہ اس سارے معاملے میں ایک شخص مطلب قیدی نمبر 804 تھا،اس لیٹر کے بعد تمام سسٹم ایکسپوز ہوچکا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا یہ سیاسی نہیں عدلیہ کا مسئلہ ہے. امید ہے اس معاملے پر سپریم کورٹ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری کرکے مؤقف سنے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین