Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

قومی اسمبلی کا مختصر ترین اجلاس، آصفہ بھٹو کے حلف اٹھاتے ہی کورم کی نشاندہی پر ملتوی

Published

on

صدر مملکت کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے رکن اسمبلی کا حلف اٹھا لیا، اٹھارہ منٹ کی کارروائی کے دوران حلف اٹھاتے ہی آصفہ بھٹو ایوان سے روانہ ہوئیں تو پیپلز پارٹی نے کورم کی نشاندہی کردی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن عبدالقادرپٹیل نے کورم کی نشاندہی کرکے اجلاس ملتوی کرادیا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما اور بلا مقابلہ منتخب ہونے والی رکن آصفہ بھٹو زرداری رکن نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف  اٹھایا۔اسپیکر ایاز صادق نے ان سے حلف لیا۔

پہلی بار رکن قومی اسمبلی بننے والی آصفہ بھٹونے رکن قومی اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا اور اس کے فوراً بعد ایوان سے چلی گئیں۔

اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلائے گئے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس شروع ہوتے ہی آصفہ بھٹو کو حلف اٹھانے کی دعوت دی، اپوزیشن کی نعرہ بازی اور جعلی مینڈیٹ کے شور میں آصفہ بھٹو نے حلف اٹھایا۔

ایوان میں دہشت گردی اور حادثات میں انتقال کرجانے والوں کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی اس کے بعد پیپلزپارٹی کے ہی عبدالقادر پٹیل نے کورم کی نشاندہی کردی۔

گنتی ہوئی تو کورم پورا نہیں تھا جس پر اسپیکرقومی اسمبلی نے اجلاس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردیا،ایازصادق نے ریمارکس دیئے کہ یہ اجلاس ریکوزیشن پر بلایا گیا تھا۔

آصفہ بھٹو کی حلف برداری کے موقع پرصدرمملکت آصف زرداری، بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر بھی قومی اسمبلی کی گیلری میں موجود تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین