Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سندھ حکومت نے اسلحہ کی نمائش پر 90 دن کے لیے پابندی لگادی، خلاف ورزی پر مقدمات ہوں گے

پولیس ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور نجی سیکیورٹی گارڈ پابندی سے مستثنیٰ

Published

on

حکومت سندھ نے صوبہ بھر میں 90 روز کے لئے اسلحہ کی نمائش پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پولیس ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور نجی سیکیورٹی گارڈ اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نجی سیکیورٹی گارڈ ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گاڑی کے اندر اسلحہ چھپادیں گے ، عوامی مقام پر اسلحہ نہیں ظاہر کرسکتے،نجی سیکیورٹی گارڈ عوامی مقامات پر ناگزیر صورتحال مین عوام کو احساس تحفظ کے لئے اسلحہ ظہار کرسکتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین