Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سندھ حکومت بھی فضائی سفر پر ٹیکس وصول کرے گی

Published

on

سندھ حکومت نے فضائی سفر پر ٹیکس وصولی کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے کراچی سے آپریٹ کرنے والی 6 ملکی اور 4 غیر ملکی فضائی کمپنیوں کو خطوط تحریر کیے گئے ہیں۔

خطوط میں کہا گیا ہے کہ ڈومیسٹک سفر پر فی مسافر 50 روپے جبکہ بین الاقوامی سفر پر 400 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا ، فیصلے کا اطلاق جولائی سے ہی ہوگا۔

ٹیکس کی وصولی کے طریقہ کار اور عمل درآمد سے متعلق صوبائی حکومت، ائیر لائن اور ٹریول ایجنسیز کے نمائندوں کے درمیان جلد ملاقات ہوگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین