پاکستان
کراچی پولیس کے افسر کا بیٹا ڈکیت گینگ کا سرغنہ نکلا
کراچی پولیس کے افسر کا بیٹا ڈکیت گروہ کا سرغنہ نکلا، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کردیے۔
کراچی کے علاقے لیاری میں 3 روز قبل مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے 2 ڈاکوئوں سے پولیس کی تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، گرفتار ملزم شاہجہان اور مراد نے اپنے گینگ سے متعلق انکشافات کیے ہیں جس میں معلوم ہوا کہ 8 رکنی ڈکیت گروہ کے سرغنہ معیز کے والد اور 2 بھائی پولیس میں ہیں۔
ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے متعدد شہریوں کو دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے زخمی اور قتل کیا، دوران ڈکیتی کھارادر پولیس سے مقابلے میں ان کا ایک ساتھی زخمی ہو کر گرفتار ہوا، جبکہ ان کا گینگ کلفٹن، لیاری اور پہلوان گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں وارداتیں کر چکا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے کچھ ماہ قبل پہلوان گوٹھ میں میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی کی تھی، ملزمان نے گزشتہ سال کلفٹن میں فاسٹ فوڈ کی برانچ میں بھی ڈکیتی کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی ڈکیتیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آئی ہیں، ملزمان نے بغدادی میں تاجر کو ڈیل کے بہانے بلا کر اس سے 4 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹی جب کہ ملزمان نے ضلع شرقی اور وسطی میں بھی متعدد وارداتیں کی ہیں۔
ملزم معیز وارداتیں کرنے کے بعد خیبر پختو نخواہ اور ہزارہ میں روپوش ہو جاتا تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی