پاکستان

کراچی پولیس کے افسر کا بیٹا ڈکیت گینگ کا سرغنہ نکلا

Published

on

کراچی پولیس کے افسر کا بیٹا ڈکیت گروہ کا سرغنہ نکلا، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کردیے۔

کراچی کے علاقے لیاری میں 3 روز قبل مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے 2 ڈاکوئوں سے پولیس کی تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، گرفتار ملزم شاہجہان اور مراد نے اپنے گینگ سے متعلق انکشافات کیے ہیں جس میں معلوم ہوا کہ 8 رکنی ڈکیت گروہ کے سرغنہ معیز کے والد اور 2 بھائی پولیس میں ہیں۔

ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے متعدد شہریوں کو دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے زخمی اور قتل کیا، دوران ڈکیتی کھارادر پولیس سے مقابلے میں ان کا ایک ساتھی زخمی ہو کر گرفتار ہوا، جبکہ ان کا گینگ کلفٹن، لیاری اور پہلوان گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں وارداتیں کر چکا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے کچھ ماہ قبل پہلوان گوٹھ میں میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی کی تھی، ملزمان نے گزشتہ سال کلفٹن میں فاسٹ فوڈ کی برانچ میں بھی ڈکیتی کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی ڈکیتیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آئی ہیں، ملزمان نے بغدادی میں تاجر کو ڈیل کے بہانے بلا کر اس سے 4 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹی جب کہ ملزمان نے ضلع شرقی اور  وسطی میں بھی متعدد وارداتیں کی ہیں۔

ملزم معیز وارداتیں کرنے کے بعد خیبر پختو نخواہ اور ہزارہ میں روپوش ہو جاتا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version