Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سپیکر نے نواز شریف اور حمزہ شہباز کی بجٹ سیشن کے لیے چھٹی منظور کر لی

Published

on

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے بجٹ اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے رواں ماہ 12 جون کو آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ پیش کیا تھا جس کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن جاری ہے اور شہباز حکومت کو پی پی اختلافات کے باعث بجٹ منظوری سے متعلق خدشات اور مشکلات کا سامنا ہے ایسے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بجٹ اجلاس سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے بجٹ اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے بجٹ سیشن سے چھٹی کی درخواست اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھیجی ہے۔

نواز شریف کی بجٹ سیشن سے رخصت کی درخواست اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوگئی ، جسے منظور کرلیا گیا، سابق وزیراعظم بجٹ بحث اور منظوری کے عمل میں شریک نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ نواز شریف بجٹ پیش کرنے کے دن بھی قومی اسمبلی سے غیر حاضر تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے صدر مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف کی پورے بجٹ سیشن اجلاس سے چھٹی پر ہونے کی درخواست منظور کی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی بجٹ سیشن میں شرکت نہیں کریں گے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے حمزہ شہباز کی مکمل بجٹ سیشن سے رخصت کی درخواست منظور کر لی ہے جس کے بعد وہ بجٹ بحث اور منظوری کے عمل میں شریک نہیں ہوں گے۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. HenrySaubs

    جولائی 11, 2024 at 6:34 صبح

    best online pharmacies in mexico: online mexican pharmacy – mexican pharmaceuticals online

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین