Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سپیکر کا الیکشن تب ہوتا ہے جب ایوان مکمل ہو، بیرسٹر گوہر

Published

on

Tehreek-e-Insaf has expressed reservations about Chief Justice Qazi Faiz Isa

پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے رکنِ قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عوام کا نمائندہ تب بن سکتے ہیں جب عوام کا مینڈیٹ ہو۔

قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپیکر کا الیکشن تب ہوتا ہے جب اسمبلی پوری ہو، عوامی مینڈیٹ کے مطابق ہماری تعداد 186 ارکان ہے۔

بیرسٹر گوہر نے راجہ پرویز اشرف سے کہا کہ اسپیکر صاحب! آپ کے بائیں جانب اجنبی اس ایوان میں بیٹھے ہوئے ہیں، ہمیں روکا گیا، عوام نے غلامی نا منظور پر لبیک کہتے ہوئے ہمیں ایوان بھیجا۔

ان کا کہنا ہے کہ عوام کے دل میں ہے کہ ملک کے حقیقی لیڈر بانیٔ پی ٹی آئی ہیں، اسپیکر کا الیکشن تب ہوتا ہے جب اسمبلی پوری ہو، ہمیں روکا گیا، عوام نے نعرے غلامی نا منظور پر لبیک کہتے ہوئے ہمیں ایوان میں بھیجا۔

بیرسٹر گوہرکا کہنا ہے کہ عوام کے دل میں ہے کہ ملک کے حقیقی لیڈر بانیٔ پی ٹی آئی ہیں، اس ایوان میں عوامی مینڈیٹ کے سوا کوئی داخل نہیں ہوسکتا۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین