تازہ ترین
قائمہ کمیٹی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 منظور کر لیا، جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔ بل کےحق میں 7 جب کہ مخالفت میں 4ووٹ ڈالے گئے۔جے یو آئی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
بل منظوری کےلیے جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے ترمیمی بل کو پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کےدرمیان تصادم قرار دے دیا، جب کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ آئین کی صرف تشریح کرسکتی ہے،تبدیلی نہیں کرسکتی۔قانون سازی پارلیمنٹ جبکہ تشریح عدالت کا حق ہے۔ پارلیمنٹ کے اندر مداخلت کی اجازت نہیں دے سکتے۔
قوم اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس کے دوران علی محمد خان کی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کے ساتھ بار بار جھڑپ ہوتی رہی ۔
بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ نئی ترمیم کے مطابق اگر امید وار کامیاب ہونے کے بعد تین دن کے اندر کوئی پارٹی جوائن نہیں کرتا تو وہ آزاد ہی تصور ہوگا اگر وہ ایک پارٹی جوائن کرلیتا ہے تو دوسری پارٹی جوائن نہیں کر سکتا ۔یہ عمل ناقابل تنسیخ ہوگا اور کوئی بھی عدالتی فیصلہ اس پر اثر انداز نہیں ہوگا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ ہو یا آزاد امیدوار کا پارٹی جوائن کرنا ،الیکشن ایکٹ اور الیکشن قواعد میں ہر چیز کی وضاحت کردی گئی ہے۔
علی محمد خان نے کہا کہ یہ وزیر کے دل کا بل ہے۔ حکومت سپریم کورٹ سے تصادم چاہتی ہے ،اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آپ مجھے ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے۔ قانون سازی پارلیمنٹ جبکہ تشریح عدالت کا حق ہے۔ ہم پارلیمنٹ کے اندر مداخلت کی اجازت نہیں دے سکتے۔یہ کوئی فوجداری قانون نہیں، پہلے سے موجود قانون کی وضاحت کے لئے بل ہے اور اس کا اطلاق ماضی پر بھی ہوسکتا ہے۔
علی محمد خان نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کا کیس ہارنے کے بعد یہ بل لائی اس سے سوالات پیدا ہوتے ہیں۔ کمیٹی نے ترمیمی بل پر ووٹنگ کرائی ، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024کےحق میں 7 جبکہ مخالفت میں 4ووٹ ڈالے گئے،جس کے بعد اسکی منظوری دیدی گئی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور