Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

فلسطین کی گلیاں کراچی سے بہتر ہیں، پیپلز پارٹی لاہور کو کراچی بنانے کا نہیں کہہ سکتی، مصطفیٰ کمال

Published

on

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ فلسطین کی گلیاں کراچی کی گلیوں سے بہتر ہیں، آج پی پی لاہور میں یہ نہیں کہہ سکتی ہم لاہور کو کراچی بنا دیں گے۔

 بلدیہ ٹاؤن میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں  ہماری حکومت ناکام رہی ہیں،فلسطین کی گلیاں کراچی کی گلیوں سے بہتر ہیں، میں کراچی میں جس  سیٹ پر ہاتھ رکھو میری پارٹی وہ سیٹ دے گی، پورے پاکستان کو ایک جگہ دیکھنا ہے تو آجاؤ این اے 242 میں،آج میرا دشمن ایک روپے کی چوری کا الزم نہیں لگا سکتا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج اپنی آرام سے جیتنے والی سیٹ چھوڑ کر یہاں آیا،اس ظلم کے خلاف ہم نے آواز اٹھائی،پی پی ایک ماڈل یونین کونسل  نہیں بنا سکی۔آج پی پی لاہور میں یہ نہیں کہہ سکتی ہم لاہور کو کراچی بنا دیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایک بار سندھ ایم کیو ایم کے حوالے کرو،ہم سے اچھا کوئی نہیں ہے، یہ شہر بیمار ہوگیا اس کو اچھے ڈاکٹر کی ضرورت ہے، ہم سے  اچھے ڈاکٹر اور کوئی نہیں،اس شہر میں کلمہ پڑھنے والے مرتے تھے، گزشتہ روز بہت بڑا فیصلہ ہوا ہے،اے این پی اور مہاجر اب سے ایک ہیں، پی پی نے 3 مہینوں میں ہمارے 6 ساتھیو کو مارا ہے،عوام سے کہتا ہوں 2 دن کے لیے ایم کیو ایم پاکستان  کے کارکن  بن جاؤ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین