Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

گیس قیمتوں میں اضافے کی تجاویز حقیقت پسندانہ نہیں، وزیر پٹرولیم، گیس کمپنیوں سے اعداد و شمار طلب

Published

on

گیس کی قمیتوں میں حالیہ بڑے اضافے  پر وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کمپنیوں سے اعدادوشمار طلب کر لیے،مصدق ملک کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے تحفظات ہیں،گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز غیر حقیقت پسندانہ ہیں

وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ ڈالرکی قیمت کم ہو یا زیادہ کمپنیوں کی طرف سے اضافے کی درخواست آ جا تی ہے،دیکھا جائے گا کس بیناد پر قیمتوں میں اتنا بڑا اضافہ مانگا گیا ،کمپنیوں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور مراعات کیلئے قمیتیں بڑھانا مناسب نہیں۔

وزیر پیٹرولیم  نے کہا کہ سوئی نادرن اور سوئی سدرن سے تفصیلات مانگی ہیں،99فیصد عوام بجلی کے سسٹم سے جڑے ہیں ،سستی بجلی کی فراہمی ہی مساٸل کا حل ہے،ایل این جی پلانٹس کو گیس پر چلانے سے 22سے26 روپے فی یونٹ بنتا ہے،مقامی گیس پر بجلی بنانے سے فی یونٹ قیمت دس سے بارہ روپے رہ جاتی ہے۔

انھوں نے کہا گیس بچانے کے لیے ہم نےعوام کو سستی بجلی دینی ہے،ہیٹر اورگیزر چولہوں کو الیکٹرک پر شفٹ کرنا ہوگا ،روس سے نجی شعبے کے ذریعے تیل درآمد ہو رہا ہے،کیپٹیو پاور پانٹس کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے

مصدق ملک نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کی بات ابھی میرے علم میں نہیں،تواناٸی کے شعبے کا گردشی قرض پانچ ہزار ارب ہو چکا ہے،گردشی قرضے سے جان چھڑانےکے لیے اصلاحات لانا ہوں گی۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. Betsy Brooks

    مارچ 26, 2024 at 12:57 شام

    If you would like to grow your familiarity just keep visiting
    this web site and be updated with the newest news update posted
    here.

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین