Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ   لاہور ہائیکورٹ میں  بھی چیلنج کر دیا ،سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ اور نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن غیر ائینی ہے،سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں کسی دوسری جماعت کو نہیں دی جا سکتیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالت حکم دے کہ پنجاب کی قومی اسمبلی کی مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کی سیٹوں کے مطابق انہیں دی جائیں،عدالت پنجاب اسمبلی میں بھی سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ اور انتخاب کے حوالے سے شیڈول کالعدم قرار دے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین